۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عطر قرآن

حوزہ|جنسی غریزہ بہت طاقتور غریزہ ہے جسے کنٹرول کرنا عام لوگوں کے لئے ایک دشوار امر ہے۔اللہ تعالیٰ کے احکام کی نافرمانی کرنا اور احکام دین کی پرواہ نہ کرنا اپنے آپ سے خیانت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
أُحِلَّ لَكُمْ لَيْلَةَ الصِّيَامِ الرَّفَثُ إِلَىٰ نِسَائِكُمْ ۚ هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَأَنتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ ۗ عَلِمَ اللَّـهُ أَنَّكُمْ كُنتُمْ تَخْتَانُونَ أَنفُسَكُمْ فَتَابَ عَلَيْكُمْ وَعَفَا عَنكُمْ ۖ فَالْآنَ بَاشِرُوهُنَّ وَابْتَغُوا مَا كَتَبَ اللَّـهُ لَكُمْ ۚ وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ ۖ ثُمَّ أَتِمُّوا الصِّيَامَ إِلَى اللَّيْلِ ۚ وَلَا تُبَاشِرُوهُنَّ وَأَنتُمْ عَاكِفُونَ فِي الْمَسَاجِدِ ۗ تِلْكَ حُدُودُ اللَّـهِ فَلَا تَقْرَبُوهَا ۗ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّـهُ آيَاتِهِ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ (بقرہ 187)

ترجمہ: (اے مسلمانو) روزوں کی رات تمہارے لئے اپنی عورتوں سے مباشرت کرنا حلال کر دیا گیا ہے۔ وہ (عورتیں) تمہارا لباس ہیں اور تم ان کا لباس ہو خدا جانتا ہے کہ تم اپنی ذات کے ساتھ خیانت کرتے رہے ہو تو اس نے تمہاری توبہ قبول کی اور تمہیں معاف کر دیا۔ پس اب تم ان سے (روزوں کی راتوں میں) مباشرت کرو۔ اور جو کچھ (اولاد) خدا نے تمہارے مقدر میں لکھ دی ہے اسے طلب کرو۔ اور (رات کو) کھاؤ پیؤ۔ یہاں تک کہ صبح کا سفید ڈورا (رات کی) سیاہ ڈوری سے الگ ہو کر ظاہر ہو جائے پھر رات تک روزہ کو پورا کرو۔ اور جب تم مسجدوں میں اعتکاف (قیام) کئے ہوئے ہو تو (رات کو بھی) بیویوں سے مباشرت نہ کرو۔ یہ اللہ تعالیٰ کی مقرر کی ہوئی حدیں ہیں ان کے قریب نہ جاؤ اس طرح خدا اپنی آیتوں (احکام) کو لوگوں کے لئے بیان کرتا ہے تاکہ وہ پرہیزگار بن جائیں.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ میاں بیوی ایک دوسرے کے لئے عفت و پاکیزگی کا لباس ہیں اور ایک دوسرے کے لئے جنسی گناہوں سے اجتناب کا ذریعہ ہیں.
2️⃣ میاں بیوی ہمیشہ ایک دوسرے کی ضرورت ہیں.
3️⃣ دینی احکام و قوانین کی تشریع میں اسلام کی جنسی اور فطری ضروریات کی طرف توجہ.
4️⃣ جنسی غریزہ بہت طاقتور غریزہ ہے جسے کنٹرول کرنا عام لوگوں کے لئے ایک دشوار امر ہے.
5️⃣ اللہ تعالیٰ کے احکام کی نافرمانی کرنا اور احکام دین کی پرواہ نہ کرنا اپنے آپ سے خیانت ہے.
6️⃣ حکم الہی کی مخالفت کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت لوٹا کر ان کے گناہ کو بخش دیا.
7️⃣ مباشرت کے حلال ہونے کی حکمتوں میں سے ایک سلسلہ نسل کو آگے بڑھانا ہے.
8️⃣ تمام امور کی تقدیر اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے.
9️⃣ اللہ تعالیٰ کی طرف سے تقدیر کئے ہوئے امور کے واقع ہونے میں انسان اور اس کا انتخاب بہت اہمیت رکھتے ہیں.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .